ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا میں کار اور ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم۔ موقع پر ہی چار افراد ہلاک

سولیا میں کار اور ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم۔ موقع پر ہی چار افراد ہلاک

Wed, 02 Oct 2019 11:19:43    S.O. News Service

سولیا،2 /اکتوبر(ایس او نیوز) مانی۔میسورو نیشنل ہائی وے پرایک کار اور ٹرک کے درمیان پیش آنے والے خطرناک حادثے میں موقع پرہی چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق چار مہلوکین سوِفٹ کار میں سوار تھے اور ان کاتعلق  مڈیکیرے سے تھا۔بتایاجاتا ہے کہ کار سامنے سے آنے والے ٹرک ایسے ٹکرائی کہ اس کا اگلا حصہ بری طرح ٹرک کے ساتھ پچک گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سولیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیا۔حادثے کے اسباب اور زخمیوں کے تعلق سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔


Share: